چینی اور آٹے کی قیمت میں کمی


اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی اور آٹے کے قیمت میں کمی کر دی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ترجمان کے مطابق چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے پر بھی 75 روپے کی خصوصی کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کرنے سے متعلق مشکل اور تکلیف دہ فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ شناختی کارڈ کی کاپی پر رمضان ریلیف پیکج سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں