منحرف پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال


اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 26 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس بھجوائے گئے۔منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے۔

ریفرنس کے مطابق منحرف ارکان نے حمزہ شہباز کو ووٹ دے کر 63 اے کی خلاف ورزی کی ہے۔منحرف ارکان کےخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار کا استعفی منظور ہوا یا نہیں؟ درخواست سماعت کے لیے مقرر

ریفرنس میں راجہ صغیر، ملک غلام رسول سنگھا، اکبر نوانی، محمد اجمل، فیصل حیات جبوانہ کے نام شامل ہیں۔مہر محمد اسلم، خالد محمود، عبدالعلیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین کے نام  بھی شامل ہیں۔

نعمان لنگڑیال، نعیم سلمان، زوار حسین وڑائچ، نذیر احمد خان، فدا حسین  منحرف ارکان  کی فہرست کا حصہ ہیں۔زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ چوہدری، ساجدہ یوسف، ہارون گل، عظمٰی کاردارکے نام بھی ریفرنس میں درج ہیں۔

ملک اسد کھوکھر، اعجاز مسیح گل، سبطین رضا، جاوید اختر اور محسن عطا کھوسہ کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 26منحرف ارکان نے پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دیا۔


متعلقہ خبریں