مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں،عمران خان

کورونا سے نمٹنے کی کوششوں کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور حکومت کی تشکیل و ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں ملزمان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا اور ملک میں بلا تاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے اور ملزمان کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے۔ قوم قیادت سے آگے نکل کھڑی ہوئی ہے جبکہ قوم بیرونی سازش اور خودمختاری پر کیے جانے والے حملے پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیلنجز ہیں تو مواقع بھی: حکومتی اتحاد ذاتی نہیں،عوامی مفاد کےلیے ہوگا، شہباز شریف

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ اپنے لوگوں کو جانتا ہوں، قوم آزادی و خودمختاری پر رتی بھر سمجھوتے کو تیار نہیں ہے۔ جب بھی کسی ملک پر فیصلہ کن وقت آتا ہے تو قوم قیادت کی جانب دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کے فیصلے سے عوام کو محروم رکھنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں اور عوام کو مستقبل کے فیصلے کا حق دینے سے پاکستان آگے جائے گا۔ انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے کیونکہ عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں اور مینار پاکستان کا کل کا اجتماع ایک تاریخ رقم کرے گا۔


متعلقہ خبریں