چین میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ


چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صنعتی شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔

شہر میں 24 گھنٹوں میں سات افراد ہلاک جب کہ 18 ہزار سے زائد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آ گئی

خبر ایجنسی کے مطابق شنگھائی شہر میں گزشتہ ماہ سے اب تک 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں