ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا امکان

فیٹف، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک فوج کے سربراہ نے کلیدی کردار ادا کیا

پیرس:  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس کل ہو گا۔ اجلاس پیرس میں منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔

ہم نیوز کو منعقد ہونے والے اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے اہداف حاصل کرنے کیلیے پاکستانی اقدامات

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو اپریل 2022 تک گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں