حکومت سندھ: آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

حکومت سندھ: آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

خیبرپور ناتھن شاہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور جھلس کر زخمی ہونے والوں کو فی کس دو لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے۔

دادو میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات کا اعلان خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں فیض محمد چانڈیو میں متاثرین سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اوراعلان کیا کہ متاثرین کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادو کو ہدایت دی کہ فوری طور پر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔

کوآپریٹیو مارکیٹ: آتشزدگی سے دکاندار کنگال، فٹ پاتھ پہ آگئے، کوئی پرسان حال نہیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ چھ دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔

قصور: پیپر ملز میں آتشزدگی، 2 مزدور جاں بحق، متعدد جھلس کر زخمی

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات نے اعلان کیا کہ تمام متاثرین کو فوری طور پر نئے گھر فراہم کیے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی تھی، مختلف مقامات لگنے والی آگ سے چار بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جب کہ 200 سے زائد جانور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ایمرجنسی ایگزٹ نہ ضروری انتظامات، کراچی میں آتشزدگی پر رپورٹ پیش

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ آتشزدگی کے باعث علاقے میں 100 سے زائد گھر جل گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں