سندھ والوں کیلئے خوشخبری: چین سے بسوں کی پہلی کھیپ لیکر جہاز روانہ

سندھ والوں کیلئے خوشخبری: چین سے بسوں کی پہلی کھیپ لیکر جہاز روانہ

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرا سٹی بس سروس کے لیے بسوں کی پہلی کھیپ چین سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

وزیراعظم کی کراچی کیلئے 3گزارشات: ہزاروں ایئرکنڈیشن بسیں منگوائیں، وزیراعلیٰ کو طریقہ بھی بتادیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ چین سے بحری جہاز 120 سے زائد ہائی برڈ ڈیزل بسیں لے کر روانہ ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق چین سے کراچی پہنچنے والی بسیں شہر قائد کے چھ اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے طے شدہ منصوبے کے تحت کراچی میں 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ لاڑکانہ میں 10 بسیں چلیں گی۔

کراچی والوں کا طویل انتظار ختم، گرین لائن بس کا پہیہ چل پڑا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کے مطابق انٹرا سٹی منصوبے کے لیے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں