عمران خان اور عارف علوی نے جب حلف اٹھایا تھا، وہ ضمانت پر تھے، احسن اقبال

عمران خان اور عارف علوی نے جب حلف اٹھایا تھا، وہ ضمانت پر تھے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس وقت عمران خان اور عارف علوی نے حلف اٹھایا تھا، اس وقت وہ بھی ضمانت پر تھے۔

مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ یہ جھوٹے اعداد وشمار قوم کو پونے چار سال تک دیتے رہے، میں نے کہا تھا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر دیں گے، امید ہے کہ آئی ایم ایف ہماری صلاحیت کو ان سے بہتر سمجھتا ہے، معیشت کو سنبھالنے کی پوری کوشش کریں گے، یہ اس طرح ملک کو چلا رہے تھے جیسے کوئی بچوں کا کھیل ہو۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اپریل کے پیسوں کی گزشتہ روز ای سی سی سے منظوری لی، گزشتہ حکومت اور مافیا نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، پی ٹی آئی کے دورمیں اسمگلرز اور مافیا کو کھلی چھٹی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ حکومتی وزیر نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا کہ پتہ نہیں گندم کہاں گئی؟ انہوں نے ساری گندم اسمگل کرا دی، یوریا اسمگلنگ پر کمیشن بنا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن تیار ہوگا، الیکٹورل ریفارمز ہو جائیں گی، ہم انتخابات کرادیں گے۔

پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 30 ارب روپے اضافی قرض لینا پڑیگا، شاہد خاقان

پروگرام میں شریک مہمان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میزبان اور سینئر صحافی مہر بخاری کے استفسار پر کہا کہ یہ مافیا کی کیا بات کرتے ہیں؟ سارے مافیا تو کابینہ میں موجود ہیں، ن لیگ نے زرداری صاحب کے پیٹ پھاڑنے تھے، آج ساتھ بیٹھے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی کے دو معاہدے ن لیگ نے کیے تھے جو کریش کرچکے ہیں، ایل این جی صرف چند ماہ قبل ایڈوانس میں لی جا سکتی ہے، گزشتہ سال رمضان میں موجودہ پیدواری صلاحیت آج سے کم تھی لیکن ہم نے گزشتہ سال رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہونے دی تھی۔

انہوں ںے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر انہوں نے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا تھا، یہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی نے سالانہ 18 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، ہم جب آئے تھے تو کرنٹ اکاونٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز سے زائد تھا، ہم نے ایکسپورٹس اور ٹیکس میں اضافہ کیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے، ہم نے 12 سے 15 ارب ڈالرز ادا کیے ہیں۔

عمران خان نے کیا اینگرو کا طیارہ استعمال، احسن اقبال ہو گئے برہم: کہا، یہ ہے کمپنی کا غیر پیشہ ورانہ رویہ

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 60 سے 62 ٹن یوریا بنا، ہمارے دور میں گروتھ ساڑھے 5 فیصد پر تھی، ہم انتخابات میں جانا چاہتے ہیں لیکن یہ سب انتخابات سے فرار ہورہے ہیں۔


متعلقہ خبریں