بلاول کے بعد شیری رحمان، نوید قمر اور کائرہ بھی لندن روانہ


سیاست کا مرکز پاکستان سے لندن منتقل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر ،شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ بھی لندن روانہ ہوگئے۔

یاد رہے بلاول بھٹو زرداری  ایک روز پہلے لندن پہنچ چکے ہیں، بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے مطالبات، نوازشریف سے ملاقات، بلاول بھٹو لندن روانہ

بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر ممکنہ طور پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں