وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات


وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے، جس میں وزیراعظم نے عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران جو ریلیف پیکیج دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا، وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو کابینہ کے پہلے اجلاس میں ملکی ترقی کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو سندھ کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں