اسلام آباد میں 8 بار بجلی گئی، باقی ملک کا کیا حال ہو گا؟چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی کا شکوہ


لوڈشیڈنگ پر چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی نے شکوہ کردیا، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کہتے ہیں میری بیوی نے کہا کہ کل بجلی آٹھ مرتبہ گئی، آپ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کیا ہو رہا ہو گا۔

رات میرے سامنے بھی میرے گھر کی بجلی دو مرتبہ گئی، لوگ بل دیتے ہیں ان کو بجلی دیں۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں دو لاکھ سولہ ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ دادو: وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم، رپورٹ طلب، متاثرین کے لیے ایک کروڑ جاری

آئیسکوسمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں، سی ای او آئیسکو ڈاکٹرامجد کا کہنا تھا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں۔

ہماری وصولیوں کی شرح بھی سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنز کی تجدید کیلئے پانچ سال کی کار کردگی دیکھیں گے۔ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کار کر دگی رپورٹ جمع کرائیں۔


متعلقہ خبریں