اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


 پی ٹی آئی رہنما  اسد عمر نے آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہونے کا دعوی کر دیا۔ رہنما تحریک انصاف کہتے ہیں اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا ۔ عوام کی بڑی تعداد امپورٹڈ حکومت کو نامنظور کرینگے۔

پی ٹی آئی  نے اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں پنڈال سجا لیا۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس میں  کہا ہے کہ مینار پاکستان میں ہونیوالے پی ٹی آئی کا پانچواں جلسہ تاریخی اور ریکارڈ ساز ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  مجھے لگ رہا اس بات 2014 کے جلسے کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائیگا۔ زندگی میں ایک موڑ آتا ہے جب قوم بڑے فیصلے کرتے ہیں۔ اب پاکستانیوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ہم نے حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی کسی کو اپنا دشمن تصور نہیں کیا، غلامی کرنے سے انکار ضرور کیا ہے۔الہان عمر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کو دیکھ کر متاثر ہوں اس لئے انہوں نے ملاقات کی۔عمران خان لیڈر بے باک ہے قوم نے فیصلہ کرلیا آزاد قوم کے طور پر زندگی گزارنی ہے ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عمران خان کی حکومت گئے ہوئے ایک دن نہیں ہوا تھا کہ ڈو مور کا مطالبہ شروع ہوگیا۔حکومت جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو الیکشن کروائیں۔ آپ کو لگ پتا  جائیگا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور معشیت تیزی سے نیچے آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔عمران خان اور عوام کے مطالبے سے الیکشن نہیں کرتے تو پھر خود ہی عوام فیصلہ کروا لیں گے۔اگر الیکشن نہ کرایا تو حکومت سیاسی طورپر خود ہی دفن ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں