وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ملکی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ملکی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ

 لندن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی ہے۔

عمران خان نے بطور وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ کا تیل جلا دیا، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے اختتام پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ملک کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی ہے اور آج شام ہی امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل امریکہ میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے چار سال تک جھوٹ بولا، نیازی دور میں ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نا اہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے وعدے توڑے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، عمران خان نے اپنے دور میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو قرض لیا گیا تھا اتنا ہی گزشتہ حکومت نے لے لیا ہے۔

عمران خان اور عارف علوی نے جب حلف اٹھایا تھا، وہ ضمانت پر تھے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تین سال قبل جب نواز شریف سے ملنے آنا تھا تو میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں