مزار شریف: مسجد میں بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 65 زخمی

افغانستان: فوجی اڈے پر خودکش حملہ، متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک

فائل فوٹو


کابل: افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد میں بم دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف شہر میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہد کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر اس وقت ہوا جب سینکڑوں افراد نماز ادا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور صحافیوں کو دھماکے کی جگہ تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کابل کے ایک اسکول میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکوں میں سینکڑوں بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں