دنیا سن لے! اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائیگی: شیخ رشید


لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سن لے! اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی ہو جائے گی۔

تم نے کوئی ایٹمی دھماکہ کیا جو تمہارے خلاف عالمی سازش کی گئی، نواز شریف

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لاہور والوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لڑائی جاری ہے، میں خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ بلاول آصف زرداری کو صدر بنانے کے لیے لندن گیا ہے، ڈیزل کا بیٹا وزیر مواصلات لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی حمایت میں کراچی سے چلوں گا اور طورخم تک جاؤں گا، عمران خان کیلئے پوری دنیا میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ جو شوباز مقصود چپڑاسی سے پیسے لے گا اسے کون عزت دے گا؟

لاہور: مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا پاور شو ،میدان سج گیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں 22 کروڑ لوگوں کی سیاست کر رہا ہوں، ہماری فوج خطے کی عظیم فوج ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قبل ازیں انہوں ںے کہا تھا کہ قاتل کلیئرنس لینے کے لیے لندن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت 15/20 دن رہ لے، عمران خان عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان زبردست طریقے سے واپس آئے گا اور لانگ مارچ بھی ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ لاہور میں راستے بند ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنا کمایا، اتنا پوری زندگی میں نہیں کمایا: مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا تھا کہ 13 مختلف پارٹیوں کو الگ کر کے اکھٹا کیا گیا ہے لیکن عمران خان عوام کی آواز ہے۔


متعلقہ خبریں