سب دشمن اکٹھے ہوئے تو فیصلہ کر لیا تھا عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا، مونس الہیٰ


مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ جس دن سب دشمن اکٹھے ہوئے تو فیصلہ کر لیا تھا عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کل بھی عمران خان وزیراعظم تھے آج بھی ہیں۔

گلو بٹوں سے نمٹنے آیا ہوں، مونس الہیٰ باپ کا بدلہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ نے گجرات والوں پر اعتماد کیا، عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے ایک کیرلی کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا ہے جسے میک اپ کا بڑا شوق ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں