Mباز آجائیں، مریم نواز کی ٹوئٹ، یہ ایم کون ہے ؟


گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینار پاکستان پر اپنا عوامی پاور شو کیا، جلسے میں عوام کی کتنی بڑی تعداد نے شرکت کی اس پر ہمیشہ کی طرح بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

جلسے کے دوران ہی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان میں جلسہ گاہ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں پنڈال خالی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر انہوں نے طنزیہ کیپشن دیا کہ ”ویسے پوچھنا یہ تھا کہ اِس کو نہ دکھانے کی وجہ کیا ہو گی” ، اس کے ساتھ مریم اورنگزیب نے ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔


مریم کے اس ٹوئٹ کو مریم نواز نے بھی خوب انجوائے کیا اور ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ M باز آ جائیں، اور ساتھ انہوں نے بھی ہنسنے والے ایموجی بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: جن سے بھی غلطی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا واحد حل فوری الیکشن ہے، عمران خان

یاد رہے اے آر وائی نے عمران خان کی تقریر کے دوران ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کا الزام لگایا تھا، کہا گیا تھا کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل نے نشریات بند کی ہیں۔

جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے خبروں کی تردید کردی گئی تھی، ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پر تمام چینلز کی نشریات بلا تعطل جاری ہیں، کسی بھی چینل کی نشریات کو بند نہیں کیا گیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے کسی چینل کو نشریات سے نہ روکا ہے، نہ روکیں گے، عمرانی سرکس تمام چینل دکھا رہے ہیں۔

یہ آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے، پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں، جس میں چینل، پروگرام، کالم بند ہوں، صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں، ان کی پسلیاں توڑی جائیں یا انھیں گرفتار کیا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں