عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات، چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب


پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا غیر معمولی اقدام، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رکن فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے، FIA Court Lahore بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔

ان کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہئے۔


متعلقہ خبریں