بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، میجر شہید، سپاہی زخمی


بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر شاہد بشیر جاں بحق اور ایک سپاہی زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب کاہان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی۔ جس میں میجر شاہد بشیر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 63 اے آئین کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع آواران کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔


متعلقہ خبریں