سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی

سونا (gold)

کراچی: سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار700 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا، قانون کو ریورس کریں گے: خواجہ آصف

10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 288 روپے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں