نئے مالی سال کا بجٹ جون میں پیش کئے جانے کا امکان


نئے مالی سال کا بجٹ جون میں پیش کئےجانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا۔ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ سیشن سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا جو یکم جون سے شروع ہو کر پورا مہینہ جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 9 مئی کو بلایا جائے گا جب کہ پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا۔

منی بجٹ: درآمدگی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھ گیا، نمک مرچ پر ٹیکس ختم، بچوں کے دودھ پر رعایت

پارلیمانی کیلنڈرکےمطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے۔ آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں