سامنے آگیا مراسلہ درست تھا، جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے، سازش ہوئی یا مداخلت ؟ شاہ محمود

پی ٹی آئی ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہو گا، شاہ محمود

اسلام آباد: سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے۔

سفیر کی بریفنگ، خفیہ اداروں کی تحقیق میں بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، قومی سلامتی کمیٹی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں عدالت جوڈیشل کمیشن بنائے اور تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن جاتا ہے تو بہت سے سوالوں کا جواب سامنے آجائے گا، اسد قیصر چیف جسٹس آف پاکستان کو مراسلہ بھیج چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھتے ہیں کہ اجلاس کی کیا ضرورت پڑی؟ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں ای سی ایل پر بات کی جا رہی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں عمران خان کی سیکیورٹی پر بات کی جا رہی ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول اور دیگر رہنما کہہ رہے تھے کہ مراسلہ جھوٹا ہے، سب کے سامنے آ گیا کہ مراسلہ درست تھا، کہا گیا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے کہ سازش ہوئی یا مداخلت ؟

جن سے بھی غلطی ہوئی اسے ٹھیک کرنے کا واحد حل فوری الیکشن ہے، عمران خان

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کل مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوا، رکاوٹوں کے باجود شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی، لندن میں بھٹو کا نواسہ اور بے نظیر کا بیٹا نوازشریف سے پنجاب میں سیٹیں مانگ رہا ہے جب کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بھی نشست حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی نشستوں کا سودا پنجاب کی سیٹوں پر کرلیا ہے، پنجاب میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ جس کو سازش کے تحت لایا گیا، آج وہ ہمیں بتا رہا ہے کہ سازش نہیں مداخلت ہوئی۔

پی ٹی آئی کے استعفیٰ، ارکان سے ون آن ون ملاقات کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

شہبازگل نے کہا کہ آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے، پھر کہا گیا مراسلہ سچ ہے، پھر کہا گیا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ آپ عوام کو اتنا بے وقوف سمجھتے ہیں؟


متعلقہ خبریں