آج ملک بھر میں لاکھوں مسلمانان اعتکاف میں بیٹھ گئے

آج ملک بھر میں لاکھوں مسلمانان اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج لاکھوں مسلمانان اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں جب کہ خواتین کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں معتکف ہوئی ہے۔

اعتکاف کی اہمیت و فضلیت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد میں اعتکاف کیا ہے۔

اعتکاف کی نیت سے لوگوں کی بڑی تعداد جمعہ کے دن بعد نماز عصر مساجد پہنچ گئی تھی جہاں مساجد کی انتظامیہ نے انہیں ضروری امور کی بابت بریفنگ دی جب کہ کئی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو کارڈز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں تقریباً 300 معتکفین ہیں جنہیں کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔ فیصل مسجد میں اعتکاف کے خواہش مندوں سے باقاعدہ درخواستیں بھی طلب کی گئی تھیں۔

شاہ فیصل مسجد دنیا کی 50 بہترین عمارتوں میں شامل

واضح رہے کہ مسنون اعتکاف کا وقت 20 رمضان المبارک کو غروب آفتاب سے قبل اعتکاف کی نیت سے شرعی مسجد میں بیٹھنے سے شروع ہوتا ہے اور شوال کا چاند نظر آنے تک جاری رہتا ہے۔

29 رمضان کو عید کا چاند نظر آئے یا 30 رمضان کو آفتاب غروب ہو جائے تو مسنون اعتکاف ختم ہو جاتا ہے اور معتکف مسجد سے نکل سکتا ہے۔

لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، مساجد کی سیکیورٹی سخت

سیکیورٹی حکام نے پورے ملک میں بطور خاص ان مساجد کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھی ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو اپنا گشت بڑھانے کی بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں