افغانستان: مسجد میں دھماکہ، 33 افراد جاں بحق،43 زخمی


افغانستان کے شہر قندوزکی مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس میں 33 افراد جاں بحق جب کہ 43 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکہ مسجد میں نماز جمعہ  کے دوران ہوا۔

قبل ازیں افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 3 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو گئے تھے۔

افغانستان میں اسکول کے سامنے دھماکہ، 9 بچے جاں بحق، 4 زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں ہوا، دوسرے واقعے میں افغان صوبے ننگر ہارمیں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، افغان دارالحکومت کابل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں