فیصلہ کرلیں، اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ خورشید شاہ

فیصلہ کرلیں، اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ خورشید شاہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے، انہیں چاہیے کہ فیصلہ کرلیں کہ یہ اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ اگر معیشت 2 فیصد بھی آگے بڑھی تو ڈیڑھ سال پورے کریں گے لیکن اگر معیشت نیچے گئی تو عوا م میں جائیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کے استفسار پر پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات نہ کرنے کا نقصان ہوتا ہے، پونے 4 سال حکومت کرنے والا شخص یہ کیوں نہیں بتاتا کہ میں کیا کیا؟ عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ میں نے نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا یا نہیں؟

سید خورشید شاہ نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی ہم نے نوازشریف کے ساتھ کیا تھا، اسی طرف جارہے ہیں، ہم کسی بھی پارٹی میں اختلاف پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چارٹرڈ آف اکانومی کی بات کی تو کہا گیا ہم این آر او مانگ رہے ہیں، ہم نے اقتدار کو اپنے لیے نہیں ملک کیلئے استعمال کرنا ہے، باپ پارٹی کس نے بنائی؟ کیوں بنائی؟ کس نے فائدہ اٹھایا؟ اس پر بحث نہیں کرنا چاہتے،عمران خان سیاستدان نہیں ہیں، یہ ابھی تک کرکٹ گراونڈ میں کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، 2013 اور 2018 سے متعلق ہمیں ایک وائٹ پیپر بنا کر عوام تک پہنچانا چاہیے، 71 سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے پونے 4 سال کے دوران لیے گئے، دیکھیں گے کہ معیشت ٹھیک ہوگئی تو حکومت ڈیڑھ سال چلے گی، اگر معیشت ٹھیک نہیں ہوتی تو الیکشن کی طرف جائیں گے۔

وزیراعظم نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑ ے چیلنجز قرار دیدیا

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے 2سال دیکھا یہ ملک کو اور معیشت کو تباہ کررہے ہیں، اگر حکومت کو مزید ڈیڑھ سال اور دیدیتے تو ملک کی حالت سری لنکا جیسی ہوجاتی، عدالتیں پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج کریں گے اور عدم اعتماد کریں گے، موجودہ حالات میں ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا، میرے خیال میں اب یہ استعفے نہیں دیں گے، عمران خان کوشش کرتے تو مہنگائی میں کمی آتی، ہم مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میرا تحفہ میری مرضی نہیں یہ ریاست کا تحفہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ نیب بند نہیں ہوگا، نیب کے قانون میں ریفارمز لائیں گے، نیب کے قانون کو بہتر کریں گے، کلیئر کہہ رہا ہوں نیب کو انتقام کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر نے واضح طور پر کہا کہ نیب کا طریقہ کار غلط ہے، اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو تحقیقات کریں ثابت ہوجائے تو گرفتار کریں۔


متعلقہ خبریں