مسافروں کیلئے خوشخبری: ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر تین دن کے لیے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جائے گی۔

فیصلہ کرلیں، اسٹیبلمشنٹ کی وجہ سے گئے یا سازش کی وجہ سے؟ خورشید شاہ

ہم نیوز کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کم ہے لیکن کوشش کریں گے کہ خرابیوں کو دور کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کا انجن سٹارٹ کر دیا ہے، اب اس کو پیٹری پر ڈالنا ہے، ریلوے کے ملازمین اور پنشنرز کو وقت پر ادائیگی کی جائے گی۔

چوہدری نے سالک نے میرے مشورے سے شہباز شریف کو ووٹ دیا، چوہدری شجاعت

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی وجہ سے بہت تباہی ہوئی، افسران نے ترقیاتی منصوبوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، جو قابل افسران ہے وہ کام کریں گے، سول ایو یشن میرے لیے چیلنج ہے اس میں بھی بہتری لائی گی، میں ماضی میں ریلوے سیاست پر بات نہیں کرتا تھا اب مجبوری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ٹھیک سے حکومت چلا رہے ہوتے تو کیا ضرورت تھی؟ ہمارے تو نمبر پورے نہیں تھے، عمران خان نے خود کو نکالنے کی سازش کی اور اس کو جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے، پی ایم ہاؤس سے وزیر اعظم ہاؤس کا چکر 98 کرڑو کا پڑا۔

پاکستان میں بجلی کے شعبے میں بہتری کیلئے امریکہ کا 32.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز

ہم نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کا تعلق پاکستان کے مستقل کے ساتھ ہے جب کہ منصوبے پر کام روکا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں