پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، وزیر خزانہ نے  خطرے کی گھنٹی بجا دی


وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔

پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی برقرار رکھنا نئی حکومت کے لیے چینلج بن گیا۔  آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کا کہہ دیا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا  ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ فیول پر سبسڈی نہ دی جائے۔متفق ہیں کہ پاکستان ان سبسڈیز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بننے والی نئی حکومت کے خلاف چال چلی۔ نئی حکومت کو پھنسانے کے لیے پیٹرول کی قیمتیں بہت کم کردیں اور ملکی خزانے کو بہت نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے۔ یہ اصلاحات ضروری ہیں لیکن انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل واشنگٹن میں موجود ہیں ، انہوں نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسے بھی ملاقات کی ہے۔


متعلقہ خبریں