افغانستان میں ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی عائد


افغانستان میں طالبان حکومت نے موبائل ایپس ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی کا اعلان کردیا۔

افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آںے کے بعد سے ٹی وی ڈراموں،موسیقی اور فلموں  پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب طالبان نے  موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور پبجی گیم پر بھی پابندی لگانےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

طالبان حکومت کی کابینہ کا کہنا ہے کہ  یہ ایپس نوجوانوں کو گمراہ کر  رہی ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشنز  کی وزارت کو  یہ ایپلی کیشنز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

طالبان کابینہ نے ایسے ٹی وی چینلز کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے جو غیر اخلاقی مواد نشر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی افغان حکومت خواتین کے اکیلے سفر کرنے اور لڑکیوں کے تعلیم  پر پابندیاں لگا چکی ہے جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔

 


متعلقہ خبریں