خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے واقعے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی حامی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے باعث پاک فوج کے3 جوان شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹد حکومت کوئی کام خود کرے گی؟ اسد عمر کی تنقید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔  دہشتگردوں نے دیواگر میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے 3 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ شہدا میں 30 سالہ حوالدار تیمور، 38 سالہ نائیک شعیب  اور 24 سالہ سپاہی ثاقب نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں