بنی گالا کی سڑک سے متعلق سابق میئر اسلام آباد کا دعویٰ


اسلام آباد: سابق میئر اسلام آباد انصر شیخ عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالا کی سڑک کیلئے عمران خان نے صرف 30 لاکھ روپے دیئے تھے۔ کروڑوں روپے کی سڑک بنوانے کی باتیں جھوٹ ہیں۔

سابق میئر اسلام آباد انصر شیخ عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالا کی سڑک کے لیے صرف 30 لاکھ روپے دیئے تھے جو مین روڈ سے ان کے گھر تک جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کی چیزیں کروڑوں روپے میں فروخت کر کے میں نے بنی گالا کی سڑک بنوائی جو جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف سماجی شخصیت نوبل انعام کیلئے نامزد

سابق میئر نے کہا کہ بنی گالا کی سڑک نواز شریف نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کو بنوا کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں