وزیرِ اعظم اوروزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات پر بریفنگ


وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات کی۔

وزیراعظم کو بلوچستان میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیاگیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم کی ماہ رمضان میں اشیا ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں