ایڈووکیٹ جنرل اور محکمہ قانون پنجاب میں ٹھن گئی


ایڈووکیٹ جنرل اور محکمہ قانون پنجاب میں ٹھن گئی۔محکمہ قانون نے ایڈووکیٹ جنرل کو کام سے روک دیا۔ایڈوکیٹ جنرل  نے حکم ماننےسے انکار کرتے ہوئے الزامات کا جواب دے دیا۔

محکمہ قانون نے ایڈووکیٹ جنرل کو کام سے روک دیا۔ محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب  کومراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب حکومت کے کیسز میں مزید نمائندگی نہ کریں۔

مراسلے میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے۔پنجاب حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس بھی ڈٹ گئے۔  انہوں نےمراسلے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آئین اور قانون کے تحت ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا

گزشتہ روزوالے کیس میں عدالتی حکم پر معاونت فراہم کی۔عدالت نے ہی کہا کہ گورنر سے ہدایات لیکر پیش ہوںآئین اور قانون کے تحت ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے  پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا موقف بیان کیا تھا


متعلقہ خبریں