ملک کی معاشی تباہی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مسلم لیگ ن کا کرپشن پیپر لانچ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معاشی تباہی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی اور فیک نیوز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی اور پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے شق شامل کی جائے گی جبکہ فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات اور عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا بھی تدارک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی ترقی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہباز شریف

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 4 سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیا گیا تاہم حکومت کو صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کےخواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی جبکہ اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو جگہ نہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں