لاہور میں صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل سیکیورٹی ورکشاپ


لاہور: فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی میں صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی پر ورکشاپ منعقد کرائی گئی۔

اوسلو میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ناروے کے تعاون سے کرائی جانے والی ورکشاپ میں ملک بھر کے صحافیوں اور اکیڈمیا سمیت ایف سی کالج کے شعبہ ماس کمیونیکشن کی فیکلٹی نے شرکت کی۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی تربیتی ورکشاپ کی قیادت بین الاقوامی ٹرینر، محقق اور وار رپورٹر ڈاکٹرعبیر سعدی نے کی جنہوں نے ورکشاپ میں شریک افراد کو ڈیجیٹل آلات، ڈیٹا اور معلومات سے متعلق آگاہ کیا، اور جنگ کی کوریج کے دوران اپنے مختلف واقعات شیئر کیے۔

ڈیجیٹل ٹریننگ ورکشاپ کے دوران مختلف واقعات میں دہشت گردوں اور دیگر عناصر کی طرف سے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر ہونے والے واقعات کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے روزمرہ کی زندگی میں اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ڈیجیٹل سیکیورٹی ٹریننگ میں موجود ٹرینرز نے شرکا کو اپنی جسمانی اور نفسیاتی سیکیورٹی کے علاوہ فیلڈ ورک کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے درپیش خطرات کا اندازہ لگانے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو مستقل عادت بنانے کی آگاہی بھی دی۔

ورکشاپ میں صحافی حضرات، کمیونیکیشن اسکالرز اور جرنلزم کے طلبا نے شرکت کی۔ 4 روزہ ڈیجیٹل سکییورٹی ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


متعلقہ خبریں