کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا، خالد مقبول صدیقی

Khalid Maqbool

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ہم 24 کے بجائے 7 ہیں مگر مہاجر قوم انہی 7 کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اسکے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا۔

وفاق نے ہمارے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے، خالد مقبول صدیقی

مزید کہا کہ جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی یا نہیں ،اگر عالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم سڑکوں پر بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہمارے ساتھ کھڑا ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہم اپنے لوگوں کے مطالبات لیکر حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں