آصف زرداری، نواز، شہباز شریف سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے


وزارت داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف ان کے بھائی و سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیئے ہیں۔

جن شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان میں وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت کئی اور اہم شخصیات کے نام بھی نکالے گئے ہیں۔

120 روز بعد ای سی ایل سے نام خودبخود نکل جائے گا، رانا ثنا اللہ

خیال رہے کہ نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہیں گے جب کہ  3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔

وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ چار ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں