ایران اورسعودی عرب کے مذاکرات عراق میں بحال ہوگئے


سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے براہ راست بات چیت ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہے۔

عراق کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جمعرات اکیس اپریل سے تہران اور ریاض کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہوا۔

ایرانی نیوز ایجنسی نور نے  بھی ملک کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر اہلکاروں اور سعودی خفیہ سروس کے سربراہ کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ  دونوں ممالک ایک دوسرے کے حریف تصور کیے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات سن 2016 سے شدید کشیدہ ہیں۔


متعلقہ خبریں