ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک کام کرنے کا عالمی ریکارڈ


براسیلیا: برازیل میں شہری نے 84 سال تک ایک ہی کمپنی میں ملازمت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجی کمپنی میں نوکری کرنے والے افراد زیادہ عرصہ ایک کمپنی میں نہیں رکتے بلکہ وہ اچھے سے اچھے کی تلاش میں لگے رہتے ہیں جس کے لیے وہ ادارے تبدیل کرتے ہیں تاہم برازیل میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے ایک ہی کمپنی میں مسلسل 84 سال تک کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کے والٹر اورتھمان نامی 100 سالہ شہری ایک کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھیک میں جمع ہونے والی بڑی رقم عطیہ کر دی

والٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں جس سے آپ کو محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔ اپنی خوراک سے متعلق بتایا کہ وہ کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتے ہیں اور ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب بھی یقینی بناتے ہیں۔

خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور اب وہ اس کمپنی میں سیلز مینجر ہیں۔


متعلقہ خبریں