بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاع


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ بھارتی وزیراعظم کی ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔بھارتی پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا  یہ پہلا باضابطہ دورہ  کشمیر ہے۔

کشمیر میں وزیراعظم نریندر مودی مقامی جمہوری نظام پنچایتی راج کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم 20 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔رپورٹس کے مطابق کہ مسلم اکثریتی علاقے کا دورہ مودی کے پروگرام میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے کشمیریوں میں غم و غصہ ہے۔ جس سے بچنے کے لیے بھارتی فورسز نے وادی  مِن مکمل طور پر کرفیو لگائے رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں