آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے، احسن اقبال


وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے۔عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی آئین اور قانون سے کھیل رہے ہیں۔آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔3وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینترا بدل کر سازش کی بات کرنے لگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیا۔عمران خان نیازی اور ان کا ٹولہ بچگانہ حرکتیں کررہا ہے۔عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی آئین اور قانون سے کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل پاکستان کی مفادات سے کھیل رہے ہیں۔صرف اپنی سیاست بچانے اور انا کی تسکین کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ہم نے پاکستان کو  کیوبا بنانا ہے اور نہ شمالی کوریا،

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک کو تار تار کر کے رکھ دیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے 2 مرتبہ کہا کہ مراسلے میں میں کوئی سازش نہیں۔ملک کی اعلیٰ ایجنسیوں نے بھی تحقیقات کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مضبوط پاکستان کی ضامن مضبوط معیشت ہے۔پاکستان دنیا کی معیشت سےکٹ کر بہتر معیشت نہیں بن سکتا۔عمران خان نے دوست ملک چین کو بھی ناراض کیا۔چین نے ہمیں سی پیک کا منصوبہ دیا، عمران خان نے اسے نقصان پہنچایا۔جلسے میں یورپی یونین کو بھی للکارا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا پہلا ستون چین،دوسرا یورپی یونین اور تیسرا خلیجی ممالک ہیں۔عمران خان نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی ستیاناس کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کہتے ہیں میرا تحفہ میری مرضی۔عمران خان نے غیر ملکی تحفوں کو مارکیٹ میں بیچ دیا۔عمران خان نے قومی اسمبلی سے ڈپٹی اسپیکر سے آئینی شکنی کرائی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اداروں کےخلاف زہر اگلنے پر آپ کو الیکشن کمیشن کا خوف آرہا ہے۔آپ نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی ہوئی ہے۔اداروں نے پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت چلنا ہے۔عمران خان فارن فنڈنگ کا نتیجہ جانتے ہیں اسی لیے چیف کمشنر کو برا کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنا کر پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لیا۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ورزی کی۔آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس رونا وائرس سے پاک کریں۔آپ کا رونا وائرس پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

 


متعلقہ خبریں