وزیراعظم کا دورہ کوٹ لکھپت جیل: قیدیوں کے لئے کیا بڑا اعلان


لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک کی تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے دورہ لاہور کے دوران کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنیکا حکم جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کو دستیاب سہولت اوروہاں رائج مجموعی نظام میں بہتری لانے کے لیے تجاویزدے گی اور جامع حکمت عملی بھی ترتیب دے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے گی، اس مقصد کے لیے کمیٹی میں چاروں صوبوں کے متعلقہ افسران شامل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پرمتعلقہ حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کرلے اس کو معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہرممکن سرپرستی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

عمران خان صاحب آپ کا صدر آئین شکنی کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

انہوں ںے کوٹ لکھپت جیل کے حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب ذرائع کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تا کہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس تناظر میں قیدیوں کے کھانے پینے اور ان کی صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی دی۔

آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے قیدیوں کی ہنر سازی کے لیے بھی دستیاب ذرائع کو موثر طور پر استعمال میں لانے کی خصوصی ہدایت کی تا کہ قیدی اپنی سزا کا دورانیہ مثبت انداز میں پورا کر سکیں اور اپنے آپ کو سزا کے بعد معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار بھی کرسکیں۔


متعلقہ خبریں