پی ٹی آئی: 26 اپریل کو الیکشن کمیشن کے سامنے ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔

میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج صرف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

منحرف پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بد دیانتی کی انتہا کر دی ہے، ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں