بجلی کی لوڈ شیڈنگ: ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہونگے، ایم کیو ایم

بجلی کی لوڈ شیڈنگ: ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہونگے، ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش ہے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی گھنٹوں کی بجلی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

وزیراعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنیکا حکم جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ سستی بجلی خرید کر کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے، بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود بجلی کی بندش ناقابل فہم ہے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کی من مانی پر نہیں چھوڑ سکتے، کے الیکٹرک کا ظلم بند نہ ہوا تو عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ بندش کو روکا جائے، وفاقی حکومت نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی بحال کرے۔

اسلام آباد میں 8 بار بجلی گئی، باقی ملک کا کیا حال ہو گا؟چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی کا شکوہ

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

ہم نیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ رمضان المبارک اور سخت گرمی میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

نیپرا کا ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس

اس وقت کراچی کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور سوات سمیت دیگر کئی شہروں، قصبوں اور گاؤں میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں