جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹ جائے گی،شیخ رشید


 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اور جلد امپورٹڈ حکومت سےجان چھوٹےگی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یہ حکومت بیرونی سازش سے چور دروازے سے بنیں۔

سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کا دوبارہ بےدریغ استعمال  شروع ہوچکا ہے۔ حکومت سنبھالی نہیں جارہی یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں