کرپشن پر پولیس کاشکریہ،اہلکار کہتے ہیں قتل کردو، کیس ہم خراب کر دیں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط

سپریم کورٹ میں قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس والے کہتے ہیں قتل کر دو، کیس ہم خراب کر دیں گے، کرپشن پرپولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

غیرت کے نام پرقتل کے ملزم جناب عالی کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ناقص تفتیش پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مردان کو طلب کرتے ہوئے کیس کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں مرکزی گواہ کا بیان ہی نہیں ریکارڈ کیا گیا،ایسی ناقص تفتیش کرنے والے افسران کو معطل کرنا چاہیے،پولیس فورس کو تنخواہ تفتیش کرنے کیلئے دی جاتی ہیں،پاکستان میں انصاف بڑی بولی دینے والے کیلئے بک رہا ہے۔

کرپشن پر پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کیا ملک میں خاتون کے قتل کی کوئی اہمیت نہیں؟عدالت نے مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں