پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل طلب، نواز شریف سے ملاقاتوں بارے آگاہ کیا جائے گا

بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں طلب کر لیا ہے۔ 

پی ٹی آئی کےناکام سیاستدان بلاول بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ ہیں، شیری رحمان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی سی ای سی کو میثاق جمہوریت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سی ای سی کو سید نوید قمر، شیری رحمان اور قمرالزماں کائرہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ لندن میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں