وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا

راولپنڈی: فیض آباد میٹرو اسٹیشن بند کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کو میٹرو بس سروس سے جوڑ دیا گیا۔

شہری نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے فیض آباد اور فیض آباد سے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ تک باآسانی سفر کر سکیں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں سے 7 دن میں اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کا چار سال سے نا مکمل منصوبہ 4 دن میں فعال کرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح پر اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں شہری اسلام آباد میٹرو میں مفت سفر کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں