عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

’’ایبسولوٹلی ناٹ’’عمران خان کو ہٹانے کی وجہ بنا،وہ دوبارہ وزیر اعظم بنے گا ، جارج گیلوے کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق یوم تاسیس پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں ںے کہا کہ چند ہفتے میں کال دوں گا، سب نے اسلام آباد آنا ہے، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

عمران خان نے کارکنوں اور ووٹرز کو پارٹی کی 26 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد نظریہ پاکستان کے تحت نیا پاکستان بنانا تھا۔

سچن کی سالگرہ یاد رہی، لیکن عمران خان کو بھول گئے ؟ شان شعیب اختر سے ناراض

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین اہم رہنما اصول ہیں، پہلا خودار پاکستان، کسی کی غلامی نہیں کرنی، دوسرا فلاحی ریاست جہاں کمزور طبقے کی مدد کی جائے، تیسرا، قانون سب کے لیے برابر ہو۔

مک مکا ہوا پھر کابینہ بنی، عمران خان کو نا اہل کرنیکی سازش ہو رہی ہے: شاہ محمود

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور این آر او لے کر بیٹھ جائے اور غریب کو سزا ملے۔


متعلقہ خبریں