مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، بلاول بھٹو

بغاوت میں 30 سیکنڈ لگے تو تدارک میں بھی 30 سیکنڈ لگنے چاہئیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں،عمران کی سیاست “مجھے کیوں نہیں بچایا” کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں ہم ایک مضبوط الیکشن کمیشن دیکھیں گے۔

بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے، قمر زمان کائرہ

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان بلیک میلنگ اور دباؤ کا ایک حربہ ہے، عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا۔


متعلقہ خبریں