کراچی کے حلقے این اے- 240 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے – 240 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 240 کورنگی کراچی ٹو ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کا انتقال ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی 7 مئی سے 10 مئی کے درمیان جمع کروائےجا سکتے ہیں، 11 مئی کو امیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی، 14 مئی امیدواروں کی اسکروٹنی کا آخری روز ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 مئی کو نااہل امیدواروں کی اپیلیں سنی جائیں گی، اپیلوں پر 21 مئی کوالیکشن ٹربیونل فیصلہ کرے گا، 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی جب کہ 24 مئی امیدواروں کی دستبرداری کا آخری روزہو گا۔

منحرف اراکین کو فوراً نا اہل کیا جائے: اسد عمر کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 25 مئی کوامیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے، 16 جون 2022 کو حلقہ این اے 240 پرانتخاب ہو گا۔

مؤقف پر ڈٹے رہنے پر چیف الیکشن کمشنر ستائش کے مستحق ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق این اے – 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں